کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کا بحری یونٹ الرٹ

کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کا بحری یونٹ الرٹ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں کراچی میں تیز اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے بحری خدمات کے یونٹ کو فعال کردیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعدد کشتیاں بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹاور پر واقع ہیڈ آفس پہنچا دی گئی ہیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن شہری انتطامیہ کے شانہ بشانہ اور شہریوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔