کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے امریکا مخالف جذبات کم کیے یا بڑھائے؟ عمران کا بائیڈن انتظامیہ سے سوال

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے سوال کیا ہےکہ پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟

ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ سے ان کا سوال ہےکہ حکومت گرانےکی سازش کرکے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکےکیا آپ نے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟