لاہور(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے اپنے سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط ایف آئی اے لاہور کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر محمد رضوان نے لکھے جانے والے خط میں سفارش کی ہے کہ سابق ڈی جی آیف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی عائد کی جائے۔
ایف آئی اے لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق ڈی جی بشیر میمن نے ٹی وی انٹرویو میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔