Home پاکستان بلاول بھٹو کے مارچ سے حکومت کو گھبراہٹ ہو رہی ہے، مرتضیٰ...

بلاول بھٹو کے مارچ سے حکومت کو گھبراہٹ ہو رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ منی بجٹ سے کچھ فرق نہیں پڑے گا لیکن منی بجٹ پاس ہوتے ہی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا اور بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی پونے چار روپے بڑھا دی۔

مرتضیٰ وہاب نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے استفسار کیا کہ متنازعہ مردم شماری کے وقت یہ جماعتیں کہاں تھیں؟ ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں گھروں کو مسمار کیا جا رہا تھا تو اس وقت یہ سیاسی جماعتیں کہاں کھڑی تھیں؟

انہوں نے کہا کہ جس کمیٹی نے اس متنازعہ مردم شماری کی منظوری دی تھی اس کے سربراہ علی زیدی تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چند سو لوگوں نے فوارہ چوک پر بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین بڑی سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا لیکن لوگوں کی طرف سے ردعمل نہیں آیا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے نکلنے کی کوشش کی تو انہیں سندھ کے عوام جواب دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ملک میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نکمی حکومت ہر سال عوام کو کہتی ہے کہ ہمارے پاس گیس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں انہوں نے عوام کو ذلت و رسوائی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس ناکام حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے اسلام آباد کا رخ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے مارچ سے انہیں گھبراہٹ ہو رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ احساس پروگرام کی بات کرنے والی حکومت کے پاس عوام کے لیے کوئی احساس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سوچ رہی ہے کہ پرانا پاکستان بہتر تھا کہ جہاں پیٹرول، چینی اور آٹا سمیت سب کچھ سستا ملتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...