Home بلاگ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر...

تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر کیا جائے گا، این سی او سی

اجلاس میں پی ایس ایل کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگر اقدامات سے متعلق پی سی بی سے رائے بھی طلب کی گئی۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کو مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ویکسی نیشن کا عمل تیزکرنے پراتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں پی سی ایل میچ کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے بھی رائے بھی طلب کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر صوبوں کی اتفاق رائے سے وائرس سے بچاؤ کے نئے ضابطے(ایس او پیز) مقرر کیے گئے ہیں، جن کا نفاذ آئندہ 48 گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اسکول بند کرنے کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا نے پانچویں لہرمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود، میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر حالات کا جائزہ لینے کے لیے کل پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تمام تر حالات پر ایک بارپھر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے 15 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاکہ نئے ایس او پیز تجویز دی جائیں، جس میں تعلیم کے شعبے، عوامی اجتماعات، شادی کی تقریبات، انڈور اور آؤٹ ڈور کھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دی جائے۔

این سی او سی نے 17 جنوری 2022 سے ہوائی سفر میں کھانے اور ناشتے پر مکمل پابندی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) سے کہا ہے کہ وہ پرواز کے اندر ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر کورونا ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور...

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت...