Home پاکستان حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اب تک 11 بار...

حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت نے وفاقی بجٹ کے بعد سے اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا اور اس دوران پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اور 15 جون 2021 کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 39 روپے 27 پیسے تک مہنگی ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27 پیسے بڑھائی گئی، اور پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 36 روپے89 پیسے اضافہ کیا گیا، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 48 پیسے بڑھائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...