Home پاکستان سعید غنی کی ہتک عزت کیس میں حلیم عادل شیخ پر فرد...

سعید غنی کی ہتک عزت کیس میں حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی(کورٹ رپورٹر)مقامی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر اور سما ٹی وی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں مقامی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی اپوزیشن لیڈر اور سما ٹی وی کیخلاف ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 12 فروری کو طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے سعید غنی کی جانب سے ہتک عزت کے مختلف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نجی ٹی وی اور حلیم عادل شیخ کے خلاف تین کیسز کئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو نجی ٹی وی کے حکام کو بھی پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہوں۔ میرے علم میں بات آئی تو اسپیکر سندھ اسمبلی سے انکوائری کی درخواست کی۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی۔ جس نے تحقیقات کے بعد رپورٹ میں مجھے کلیئر قرار دیا۔ مجھ پر زمینوں پر قبضے کے الزامات لگائے گئے۔ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جس پر ہتک عزت کے دعوے دائر کئے۔

سماعت کے بعد قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال تک کنری اور گھوٹکی میں جھوٹے کیسز میں حاضریاں دی ہیں۔ تمام کیسز میں سرخرو ہوا ہوں عدالت نے باعزت بری کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ایس 88 میں پیپلز پارٹی نے مجھ پر حملہ کروایا اور جھوٹا کیس بھی مجھ پر بنایا گیا۔ ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہا، اس میں بھی باعزت بری ہوجاؤں گا۔ 4 کیسز مجھ پر بنائے گئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ منشیات فروشی کا الزام میں نہں لگا رہا بلکہ پولیس رپورٹ ہے کہ منشیات فروشی میں مسٹر کلین شیو اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ سے سعید غنی کو نکلوایا۔ ابھی تو حمید اللہ کا وڈیو بیان بھی موجود ہے۔ جو بتا رہا ہے کس کے لئے کام کرتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...