Home انٹرنیشنل ٹیکساس میں 3 افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری نکلا

ٹیکساس میں 3 افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری نکلا

واشنگٹن (نمائندہ سرزمین+مانیٹرنگ سیل)مریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ٹیکساس کی عبادت گاہ کو یرغمال بنانے والے کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم بظاہر اکیلا تھا۔

روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے کالیویل میں بیت اسرائیل کی عبادت گاہ کا مسئلہ ہفتے کی رات ختم ہوا جب ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے عمارت پر چھاپہ مارا، چاروں یرغمال افراد کو بازیاب کروایا اور اغوا کار کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آئی فیلڈ آفس، ڈلاس کے اسپیشل ایجنٹ انچارج میتھیو ڈی سارنو نے یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔

لندن سے جاری کردہ مسلح مقتول کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہاکہ’ہم ایک خاندان کے طور پر بالکل تباہ ہو چکے ہیں ‘لیکن’ ہم ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس بیان پر دستخط کرنے والے فیصل اکرم ملک کے بھائی گلبر نے کہا کہ ‘ہم بطور خاندان، ان کے کسی بھی فعل سے تعزیت نہیں کرتے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام متاثرین سے تہہ دل سے معافی مانگنا چاہتے ہیں’.

کالیویل پولیس نے کہا کہ ایف بی آئی کی ایویڈینس ریسپانس ٹیم عبادت گاہ میں شواہد پر کارروائی جاری رکھے گی لیکن ‘اس وقت،واقعے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ایف بی آئی کی نارتھ ٹیکساس جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس، جس میں پورے خطے کی ممبر ایجنسیز شامل ہیں کے تحقیقاتی لیڈز کی پیروی جاری رکھیں گی اور ایف بی آئی شوٹنگ کے واقعے کی ریویو ٹیم ‘واقعے کی مکمل، حقائق پر مبنی اور معروضی تحقیقات کرے گی’۔

اس سے قبل ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا تھا کہ چاروں یرغمالی ‘غیر نقصان دہ ہیں، اور یرغمال بنانا کسی خطرے کا حصہ نہیں ہے’ یرغمال بننے والے افراد میں عبادت گاہ کا ربی چارلی سائٹرون واکر بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ’ یہ دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ تمام یرغمال افراد زندہ اور محفوظ ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے تقریباً 20 منٹ بعد ٹوئٹ کیا جب عبادت گاہ کی سمت سے ایک بڑے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...