Home پاکستان پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کو رہنماؤں پر تنقید پر...

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کو رہنماؤں پر تنقید پر پارٹی کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کو رہنماؤں پر تنقید پر پارٹی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا، اور نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویزخٹک نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی امور بارے تحفظات پارٹی اجلاس میں پیش کیے جانے چاہئیے، عوامی فورم پارٹی بارےتحفظات ظاہر کرنے کی مناسب جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ بل پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں خود وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جب کہ اجلاس میں رکن اسمبلی نور عالم نے بھی سخت سوالات کیے اور کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی کے ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا ہم سلامتی کے اداروں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دیں گے۔ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے۔ نور عالم نے دوبارہ کہا کہ ہمیں حلقوں میں لوگ کہتے ہیں گیس بجلی پانی دیں، کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس بجلی و پانی ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...