Home پاکستان حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...