ملتان(نمائندہ خصوصی)نوید الٰہی کی اپیل پر مہنگائی کے خلاف پُرامن احتجاج کا آغاز ،مار گئی مہنگائی …دہائی ہے دہائی کا پلے کارڈ اٹھا کر ایڈووکیٹ واصف نے بھی اپنے گھر کے باہر احتجاج کیا ۔انہوں نے عوام کو مہنگائی کے خلاف پُرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کر نے کیلئے اپیل کی ۔ایڈووکیٹ واصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوید الٰہی کی اپیل پر کاروانِ احتجاج چل پڑا ہے عوام کو اس کارواں میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے اپنے گھر کے باہر پلے کارڈ جس پر درج ہو مار گئی مہنگائی…دہائی ہے دہائی اٹھا کر پُرامن احتجاج کرنا ہو گا۔اس احتجاج میں بہت سی فیملیز بھی شامل ہو رہی ہیں ۔