Home پاکستان پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے اپنی ہی پارٹی پر...

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کی وضاحت طلب

نور عالم خان کو قومی اسمبلی کے فلور پر پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے اندورنی اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرنا چاہیے تھا، کابینہ رکن

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں اپنی ہی پارٹی کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے والے پشاور سے منتخب قانون ساز نور عالم خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پارٹی نے نور عالم خان کو ایوان میں اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

کابینہ کے ایک رکن نے ڈان کو بتایا کہ نور عالم خان کو پورے میڈیا کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے فلور پر پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے پارٹی کے اندورنی اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔

نور عالم خان کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئے ہیں، یہ بات ان تمام لوگوں کے لیے بھی باعث تشویش ہے جنہوں نے ان سے ایوان زیریں کے حالیہ اجلاس کے دوران ملاقات کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...