Home بلاگ ایون فیلڈ ریفرنس، نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کے...

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کے خلاف اپیل دائر کر دی

بریت کی درخواست میں بیان کیے گئے حقائق درست نہیں،نیب کی درخواست میں مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا

لاہور(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا کر دی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی گئی جس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔
نیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان کیے گئے حقائق درست نہیں۔بریت کی درخواست میں الزامات پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے جب کہ ٹرائل ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزا سنائی۔نیب نے مزید کہا کہ مریم نواز کے والد نوازشریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی جب کہ نوازشریف بتائیں لندن میں جائیدادیں کیسے خریدیں اور پیسے کیسے منتقل کیا؟۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...