Home پاکستان بلاول بھٹو نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان...

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان ظاہر کردیا

پیپلز پارٹی پر عوام کا دباؤ ہے، پی ڈی ایم 23 مارچ کو لانگ مارچ کا انعقاد کرے گی جو بہت دور ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو سراہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کا مل کر کام کرنے کا قوی امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر اپوزیشن بڑے پیمانے پر استعفوں کے معاملے سے پیچھے ہٹتے ہوئے میری تجویز کردہ تحریک عدم اعتماد لانے کو تیار ہے تو ممکنہ طور پر ہم ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے امکان کو مسترد کردیا حالانکہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘شاید ہمارے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبر نہیں ہیں’، دوسری بات یہ کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے سے حکومت گرے گی نہ ہی اس سے غربت اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم عوام کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں تو ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے جان چھڑانا ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کیا وہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کے اختیار پر غور کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اور دیگر 8 اتحادی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف 23 مارج کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...