Home پاکستان شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے

شہباز شریف ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے

شہباز شریف میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے، عطااللہ تارڑ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیاں ترک کر کے اپنی رہائشگاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے اپوزیشن لیڈر کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس سے قبل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کچھ دنوں بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی بھی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...