صنفی جانبداری اور نقصاندہ طریقہ کار پر مبنی پالیسیاں خواتین اور لڑکیوں کے لیے سزا ہیں، ماہرین
کابل (مانیٹرنگ سیل)رواں ہفتے اقوام متحدہ (یو این ) کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان رہنما خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اور بڑے پیمانے پر صنفی تعصب پر مبنی ادارہ سازی کا نظام تشکیل دے رہے ہیں۔
خصوصی معیاری گروپ کی جانب سے پیر کو رپورٹ جاری کی گئی، یہ اقوام متحدہ کے نظام میں انسانی حقوق کے ماہرین کی ایک بڑی تنظیم ہے۔
گروپ کی سرکاری سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ٹوئٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان رہنما ‘صنفی تعصب اور تشدد پت مبنی نظام کے تحت خواتین اور لڑکیوں کو عام زندگی سے دور کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ‘خواتین کی ضروریات کے در عمل میں انسانی امداد کے لیے لازمی اقدامات کرے’۔