Home پاکستان لاہورمیں خاتون ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی...

لاہورمیں خاتون ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ گجومتہ کے علاقہ میں واقع ایک گھر سے خاتون سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں واقع ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، اور چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس اور فرانزک ایک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر ناہید مبارک زوجہ سبطین احمد عمر 40/42 سال، تیمور سلطان عمر 20/21سال، ماہ نور فاطمہ عمر 15/16 سال اور جنت فاطمہ عمر 09/10 سال پسران سبطین احمد سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...