لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے چار لوگوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کی باتیں صرف میڈیا بلف ہے تاکہ میڈیا حکومت کی نالائقی ،نااہلی کو ڈسکس نہ کرے،یہ ڈسکس نہ کریں کہ نااہل حکومت نے زمینداروں کو رُلا کر رکھ دیا ہے، یوریا کھاد نہیں مل رہی، گندم کا بحران پیدا ہو گا۔
پروگرام نائٹ ایڈیشن میں میزبان شازیہ ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تو چاہتی ہے روز ایک ایسا ایشو شروع کرا دے کہ ہمیں جو گالیاں پڑ رہی ہیں اس میں کمی آ جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے چند دنوں میں وزیراعظم مستعفی ہو جائیں اور نئے الیکشن کی بنیاد بن جائے۔