لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے پندرہ مئی سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں عبدالرشیدنے بتایا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کے لئے حکومت نے تیاری کرلی ہے ۔