7 اکتوبر کو کلثوم بی بی بی نے مجھے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں جدوجہد تیز کرو،9 اکتوبرکو فون آنا شروع ہو گئے کہ نوازشریف جا رہے ہیں،منصوبے کے تحت مجھ سے بھی خفیہ رکھا گیا، نوازشریف نے 1999میں آرمی چیف کا جہاز ہی قبضے میں لے لیا تھا۔اعتزاز احسن کی گفتگو
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) 1999 میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اعتزاز احسن نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے لیکن وہ ڈیل کرکے ملک سے بھاگ گئے۔ن لیگ کی جانب سے بات چیت چل رہی ہوتی تھی، ن لیگ کی سیاست ہے کبھی خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتے۔
جیل میں ہوتے ہیں اور مشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چیت چل رہی ہوتی ہے۔سعودی حکمرانوں اور لبنان کی حراری فیملی سے بات کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کر کلثوبی بی بی نے مجھ سے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں لڑمرو، کلثوم نواز کے مطابق نوازشریف کہتے تھے کہ جدوجہد تیز کرو، 9 اکتوبر کی شام مجھ کو فون آنا شروع ہو گئے کہ نوازشریف جا رہے ہیں،میں نے ان سے کہا کہ نوازشریف کہیں نہیں جا رہے۔