فواد چوہدری نے ایمرجنسی کی قیاس آرائیوں کو کچھ یوٹیوبرز اور وی-لاگرز کی بدولت ملک میں رائج جعلی خبروں کے کلچر کا حصہ قرار دیا
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں کو ملک میں کسی قسم کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بارے میں افواہوں کی گردش اور صدارتی طرز حکومت کے حق میں سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں جاری گفتگو کے پیچھے ایک ‘منظم اور منصوبہ بند مہم’ نظر آرہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو شبہ ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی مسائل سے اور ہر محاذ پر اس کی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی ‘مہم’ کے پیچھے ہے۔
تاہم اس تاثر کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے واضح طور پر تردید کی اور انہوں نے ایمرجنسی یا صدارتی طرز حکومت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو کچھ یوٹیوبرز اور وی-لاگرز کی بدولت ملک میں رائج ‘جعلی خبروں کے کلچر’ کا حصہ قرار دیا۔