Home پاکستان جنوبی پنجاب صوبہ: حکومت کی قانون سازی کیلئے شہباز اور بلاول سے...

جنوبی پنجاب صوبہ: حکومت کی قانون سازی کیلئے شہباز اور بلاول سے تعاون کی درخواست

حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے شہباز شریف اور بلاول سے تعاون کی درخواست کر دی۔ حکومت نے اپوزیشن سے خط کے ذریعے رابطہ کیا۔

حکومت نے صوبے کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنانے کیلئے نام مانگ لئے۔ شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیم کیلئے دونوں پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانا اس علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن پر الگ صوبہ بنانے سے متعلق تحریر کر رہا ہوں، 17 جنوری کو ن لیگی سینیٹر نے ایوان بالا میں نجی بل پیش کیا، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بل کی حمایت کی، جنوبی پنجاب صوبہ بنانا علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں بنیادی رکاوٹ آئینی ترمیم ہے، ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...