Home پاکستان حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ...

حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا واپس لے لیا۔ احتساب عدالت نے میرٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔

شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کرنے کا حکم دیا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز نے ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر فائدہ نہ لینے کی استدعا کر دی۔ حمزہ شہباز نے مؤقف اختیار کیا کہ ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ وکلاء کا تھا، میرٹ کی بنیاد پر سرخرو ہونا چاہتا ہوں، عدالت نے حمزہ شہباز کی استدعا پر ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر دائر درخواست واپس کر دی۔ عدالت نے وکلا کو بریت کی درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر 27 جنوری کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے اور عدالت کے اطراف آنے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...