Home پاکستان وزارت تعلیم کا بڑا اقدام؛ وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے...

وزارت تعلیم کا بڑا اقدام؛ وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت تعلیم نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے گئے۔

پارلیمانی سکریٹری وجیہہ قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے، معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جسکے لیے کام جاری ہے، بکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کیساتھ محنت کرنا ہوگی، بیگ کا وزن کم کرنے کے علاوہ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کی اخلاقیات پر زور دینے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام لایا جائیگا جسکے تحت اساتذہ کو ٹریننگ دی جائیگی۔
اکرام علی ملک ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول رکھا جائیگا، نئی تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم لائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...