Home پاکستان اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار، عدالتیں بند

اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار، عدالتیں بند

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

نمائندہ سرزمین کے مطابق اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور ججز کی بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث عدالتیں آج جمعہ کو ایک روز کے لیے بند کر دی گئیں۔

کچہری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈس انفکشن اسپرے کرایا جائے گا۔
ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکاروں کا کورونا مثبت آیا اور ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت اسلام آباد تیزی سے کورونا کا شکار ہونے والا شہر بن گیا ہے۔

عدالتوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے اور جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی ان کو عدالتوں میں نہیں آنے دیا جا رہا جبکہ ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...