سندھ چند سال میں گیس برآمد سے گیس درآمد کرنے والا صوبہ بن جائے گا، حماداظہر….

157

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سندھ چند سال میں گیس برآمد سے گیس درآمد کرنے والا صوبہ بن جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین نے کراچی میں گیس کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، سب سے زیادہ تیزی سے سندھ میں گیس کم ہورہی ہے، سندھ چند سال میں گیس برآمد سے گیس درآمد والا صوبہ ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی طرف سے گیس کاٹنے پر حکم امتناع لے لیا گیا ہے جس کے بعد تاریخ بڑھا کر دی جارہی ہے۔