Home پاکستان شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے جانے کا امکان

شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے جانے کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی، جو دسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔
نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرےگا اور اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...