Home پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثر انداز ہونے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کرتی...

مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثر انداز ہونے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، وزیراعظم

مسلم لیگ (ن) نے اپنے رہنماؤں کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے حلف نامے کا تنازع کھڑا کیا، عمران خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بقول ان کے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کے لیے ‘غیر منصفانہ ہتھکنڈوں کا استعمال’ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ترجمانوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے خاص طور پر میڈیا میں پیدا کیے جانے والے ‘تنازعات’ کا سختی سے مقابلہ کریں۔

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے رہنماؤں شہباز شریف اور مریم نواز کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے حلف نامے کا تنازع کھڑا کیا ۔

اجلاس میں شریک ایک فرد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ‘وہ (مسلم لیگ ن کے رہنما) مافیا ہیں اور جب انہیں لگتا ہے کہ عدالتیں مقدمات کا فیصلہ کرنے والے ہیں تو وہ ہمیشہ ان اثر انداز ہوتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ بے نقاب کر کے کہ رانا شمیم کا بیانِ حلفی مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر میں تیار کیا گیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی تیار کردہ سازش سے پردہ اٹھادیا۔

بعدازاں راوی اربن ڈیولپمنٹ اور سینٹربزنس ڈسٹرکٹ کے تحت منصوبوں پر اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے سبز مقامات، ویسٹ مینجمنٹ، صاف توانائی کے ذرائع اور ماحول دوست بین الاقوامی بہترین طریقوں کو نمایاں کرکے آلودگی کی سطح کو کافی حد تک کم کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...