Home پاکستان ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتِ حال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔
بہادر قبائیلیوں سمیت پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے بہایا گیا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...