Home پاکستان وفاقی حکومت کا ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا...

وفاقی حکومت کا ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

ربیع سیزن کیلئے مارچ تک یوریا کھاد کا ریٹ 839 روپے برقرار رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روک کر یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ربیع سیزن کیلئے مارچ تک یوریا کھاد کا ریٹ 839 روپے برقرار رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روک کر یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مردم شماری، کھاد کی قیمت، مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور منظوری دی گئی۔ اعلامیہ اجلاس کے تحت نئی مردم وگھر شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ داسوہائیڈرو کے چینی متاثرین کیلئے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...