گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، کیسز مثبت آنے کی شرح 12.93 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز سامنے آگئے جو وبا کے آغاز سے اب تک ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ 6 ہزار 825 کیسز 13 جون 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وائرس کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کیسز مثبت آنے کی شرح 12.93 فیصد رہی۔
علاوہ ازیں مزید 23 مریض وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، یوں اب تک کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی ہے۔