کوالا لمپور(مانیٹرنگ سیل)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔