Home پاکستان وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع

وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع

حکومت گرانے کیلئے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی مشاورت شروع کردی گئی۔ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم نے وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع کردی، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ نے حکومت گرانے کیلئے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی مشاورت شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور پی ڈی ایم رہنماء شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا.اجلاس میں مولاناعبدالغفورحیدری، میرکبیرشاہی، احسن اقبال، حافظ عبدالکریم، سکندرشیرپاؤ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، عمران خان 5سال پورے کریں گے کہیں نہیں جارہے ہیں،عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی نااہل اپوزیشن ملی، صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا بڑا شور ہے لیکن ابھی تک کابینہ میں ایسی کوئی تجویز نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...