امریکی بحریہ نے ایران سے 40 ٹن یوریا کھاد لے جانے والے جہاز کو بین الاقوامی پانیوں پر آیک آپریشن کے دوران قبضے میں لے لیا ۔
یہ جہاز کسی ریاست کی ملکیت نہیں ہے، جس سمندری راستے پر یہ جہاز سفر کررہا تھا اس راستے سے اکثر ایران یمن کے حوثی باغیوں کو ہتھیارسپلائی کرتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس جہاز کو اس سے پہلے ہتھیار لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور بعد ازاں یمنی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔