Home پاکستان 'خان صاحب اقتدار سے باہر آئیں،آپ کے دائیں بائیں، آگے پیچھے کوئی...

‘خان صاحب اقتدار سے باہر آئیں،آپ کے دائیں بائیں، آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا’

پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے آج ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا، خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں ، دائیں بائیں ، آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال میں صرف وزیراعظم غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں، خان صاحب آپ صرف اقتدار سے باہر آئیں ، دائیں بائیں ، آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے ہوئے غریبوں کا سامنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے مگر ملک کا حشر نشر کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں، اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے ، تم نے مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود کو بھی ایسے سلوک کے لیے تیار رکھو ، 27 فروری کو ملک کے عوام تمہیں اقتدار سے بھگانے کیلٸے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔