کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے 27 فروری تک بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ کیا تو بلاول ہاؤس کے باہر پڑاؤ ڈالا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے 24ویں روز شرکا سے خطاب میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ میں کرپٹ جاگیرداروں کے ٹولے ہیں، ان ظالم اور جابروں نے قوم کو غلام بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 74 سالوں میں ایک دن بھی اللہ کا نظام نہیں دیکھا، 35 سال اس ملک میں جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے امریکا اور آئی ایم ایف کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ چوبیس دنوں سے کراچی کے لوگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، چیف جسٹس صاحب نے ابھی تک وزیراعلیٰ کو طلب نہیں کیا، انہیں کیا کچھ نظر نہیں آرہا۔