Home پاکستان شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت براہ راست نشر ہونی چاہیے تاکہ عوام سارے حقائق سے واقف ہوسکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بلاخوف و خطر ان مقدمات کے فیصلے کرنے چاہیں اورعدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ لوگ دیکھیں شریف برادران پر مقدمات کی نوعیت کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیادپرچلنا چاہیے جبکہ ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ راناشمیم نے نوازشریف کے سامنے بیٹھ کر بیان حلفی لکھا، اومنی اسیکنڈل میں پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، شہباز شریف اینڈ کمپنی سارا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کررہی تھی، رمضان شوگر مل کے ملک مقصود چپراسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے نکل آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو آتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کردی گئی، جو لوگ زندگی میں کبھی باہر نہیں گئے لیکن ان کے نام کی اربوں روپے کی ٹی ٹی لگی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم کہتا ہے میرے بچوں پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اینڈ کمپنی نےجو پیسے لوٹے قوم اس کاحساب چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...