Home پاکستان پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے...

پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہوگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ٹورنٹو پرواز پر تعینات وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ ہوٹل سےغائب ہوگیا۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ٹورنٹو کے ہوٹل سےغائب ہو گیا ہے، وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا اور دیگر عملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پزیر تھا، اور اس کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وقار جدون کو 23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی، تاہم وہ ہوٹل سے ہی غائب ہوگیا، اورلاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے، اس سے قبل بھی پی آئی اے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو پہنچ کر امیگریشن کے لئے ہوٹل سے غائب ہو چکے ہیں۔
ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ فضائی میزبان وقار کی عدم موجودگی کے بارے میں ائرلائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، اور ٹو رنٹو میں پی آئی اے حکام نے وقار جدون کی گمشدگی کے حوالے سے مقامی حکام کو بھی اطلاع دے دی ہے، پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کاروائی کا آغاز کردیا جائے گا، کارروائی میں وقار جدون کے واجبات ضبطگی کے ساتھ ملازمت بھی برخاست کیا جا سکتا ہے، اس کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...