Home پاکستان ہرجانہ کیس:وزیراعظم پر حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون قرار

ہرجانہ کیس:وزیراعظم پر حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون قرار

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں، ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...