Home پاکستان بلاگر کے قتل کی سازش کیس میں استغاثہ کی ملزم پر جرح

بلاگر کے قتل کی سازش کیس میں استغاثہ کی ملزم پر جرح

پیغامات، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور رسیدوں کے ذریعے واقعات کے بارے میں ملزم سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی

لندن (مانیٹرنگ سیل)برطانوی عدالت میں خود ساختہ جلاوطن بلاگر احمد وقاص گورایا کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی سازش کے تحت نیدرلینڈز جانے پر 31 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی ملزم گوہر خان سے استغاثہ نے سخت جرح کی۔

رپورٹ کے مطابق گوہر خان کے خلاف مقدمے کی سماعت پیر کو دوسرے ہفتے میں داخل ہوئی۔

ایلیسن مورگن کیو سی کی سربراہی میں استغاثہ نے سوال کیا کہ جب گوہر خان سے کسی کو قتل کرنے کے لیے پاکستان میں مقیم مڈل مین مزمل نے رابطہ کیا تو انہوں نے پولیس کو کیوں نہیں بتایا؟ گوہر خان کیوں پوچھتے رہے کہ کیا اس معاملے یا قتل کا تعلق کسی قرض سے ہے؟ انہوں نے چاقو کیوں خریدا؟ اور انہوں نے نیدرلینڈز میں داخل ہونے کے لیے امیگریشن حکام کو دھوکا دینے کی کوششیں کیوں کیں؟

گوہر خان نے دعویٰ کیا کہ اس کا کسی کو قتل کرنے کا ارادہ کبھی نہیں تھا بلکہ وہ مزمل سے رقم نکلوانا چاہتا تھا کیونکہ مزمل کے پاس اس کی رقم واجب الادا تھی۔

تحریر جاری ہے‎

ملزم نے بتایا کہ اس نے اسٹیک، پھل اور روٹی کاٹنے کے لیے چاقو خریدا تھا اور مزمل کو مزید رقم دینے کے لیے راضی کرنے کی غرض سے نیدرلینڈز کا سفر کیا۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے جو پیغامات مزمل کو اس آلے، ٹارگٹ اور قتل سے متعلق بھیجے تھے ان کا مقصد صرف اسے یہ تاثر دینا تھا کہ وہ [گوہر خان] قتل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے لیکن حقیقت میں وہ صرف پیسہ چاہتا تھا۔

ایلیسن مورگن نے واٹس ایپ اور سگنل کے پیغامات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور رسیدوں کے ذریعے واقعات کی ٹائم لائن کے مطابق گوہر خان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے زور ڈالتے ہوئے گوہر خان سے سوال کیا کہ اس نے 10.99 یورو میں چاقو کیوں خریدا جبکہ سستے بھی دستیاب تھے اور اس نے اسٹیک کھانے کے لیے چاقو کو استعمال کرنے کا انتظار اگلے دن تک کیوں کیا؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ گوہرخان نے باقی رسیدوں کو ضائع کرنے کے باوجود صرف چاقو کی رسید ہی کیوں اپنے پاس رکھی؟ اور پوچھ گچھ ہونے تک اس نے خود پولیس کو چاقو سے متعلق کیوں نہیں بتایا؟

جس پر گوہر خان نے جواب دیا کہ وہ بھول گیا تھا کیونکہ اسے ٹھیک سے یاد نہیں رہتا۔

ایلیسن مورگن نے گوہر خان سے پوچھا کہ کیا وہ ایک دھوکے باز شخص ہیں، جس پر گوہرخان نے کہا کہ اس نے ایماندار رہنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔