Home پاکستان عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہےکرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ، شہبازشریف

عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہےکرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ، شہبازشریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔

شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچورہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔

‎کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

‎ای آئی یو کا پاکستان کے اسکورکو 40 فیصد اورورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...