لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقے میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہیں۔