Home پاکستان 6 ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائیگا، اعظم سواتی

6 ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائیگا، اعظم سواتی

کراچی(کامرس رپورٹر) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔

ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کو پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک سی منسلک کر دیا گیا جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ ہچیسن پورٹ سے 50 کنٹینرز لے کر پہلی کارگو ٹرین روانہ ہو گئی۔

افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اعظم سواتی، علی زیدی اور منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج ایک سنگ میل عبور کیا ہے، اعظم سواتی اور علی زیدی ہماری حکومت کے مضبوط ستون ہیں، ساڑھے تین سال میں اس ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کی کوشش کی دو سال کرونا سے لڑنے میں لگے۔

اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج ایک سنگ میل ہے ریلوے نے اس سہولت کے لیے دن رات کام کیا۔اس سہولت سے سالانہ 10 لاکھ کنٹینرز منتقل کیے جاسکیں گے جس کی گنجائش کو تیس لاکھ تک بڑھایا جاسکے گا ریلوے کو 6 ارب روپے تک کا ریونیو ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...