صدرمملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر سابق ڈی جی نیب کا بطور مشیر تقرر کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، نوٹیفکیشن
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو مشیر احتساب اور داخلہ مقرر کردیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 93 کی شق ایک کے تحت وزیراعظم کی سفارش پپر بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ مقرر کردیا ہے’۔