Home پاکستان سپریم کورٹ کا 'مجاز اتھارٹی' کی اصطلاح کے استعمال سے گریز کا...

سپریم کورٹ کا ‘مجاز اتھارٹی’ کی اصطلاح کے استعمال سے گریز کا حکم

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درست، واضح اور غیر مبہم زبان کا استعمال کئی تنازعات سے بچنے میں مدد دے گا۔

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشنز اور یادداشتوں میں مجاز اتھارٹی جیسی مبہم اور غیر واضح اصطلاح استعمال کرنے کے بجائے متعلقہ افسر کی شناخت کو ظاہر کیا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے تحریر کردہ فیصلے میں کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی اصطلاح استعمال کرنا بے معنیٰ ہے اور اس سے کئی ایسے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن سے بچا جاسکتا ہے اور غیر ضروری وقت اور عوامی وسائل خرچ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کی شناخت، ان کا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنا عوامی پالیسی اور مفاد کے بھی خلاف ہے کیونکہ اس سے غیر قانونی کام کرنے والے افراد کو سہولت اور تحفظ ملتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الحق پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکمومتیں، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار اور ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالتیں احکامات اور ہدایات جاری کریں کہ وہ اور ان کے ذیلی ادارے، نیم حکومتی محکمے، اور خود مختار محکمے جب بھی کوئی نوٹیفکیشن، حکم نامہ، سرکاری دستاویز، ہدایات، خط و کتابت کریں، اس میں وہ جاری کرنے والے افسر کا عہدہ اور نام ظاہر کریں۔

فیصلے میں وضاحت کی گئی کہ یہ حکم یقینی بنائے گا کہ نوٹی فکیشن قانونی طور پر اجازت یافتہ افسر نے جاری کیا تھا اور اس طرح سے وہ افسر جواب دہ بھی ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ مجاز اتھارٹی کا عہدہ اور نام ظاہر کیے بغیر صرف مجاز اتھارٹی جیسی مضحکہ خیز اور مبہم اصطلاح کے استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، صوبائی چیف سیکریٹریز، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سربراہ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو فیصلے کی نقول بھیجی جائیں اور ہدایت کی جائے کہ وہ مطلوبہ احکامات جاری کریں اور مطلوبہ احکامات کو اپنی گزیٹس میں بھی شائع کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکم پر تعمیلی رپورٹ یکم مارچ تک یا اس سے قبل چیمبر میں جمع کرائی جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ درست، واضح اور غیر مبہم زبان کا استعمال کئی تنازعات سے بچنے میں مدد دے گا۔

یہ فیصلہ 15 مارچ 2019 کے سندھ سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ بینچ کے فیصلے میں سامنے آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...