Home پاکستان ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے اسٹور کو آگ...

ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے اسٹور کو آگ لگا دی

گوجرانولہ(سٹاف رپورٹر) ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے اسٹور کو آگ لگا دی۔

گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقے کشمیر کالونی میں اسٹور میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی، پولیس کے مطابق اسٹور میں کام کرنے والے ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر اسٹور کو آگ لگائی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مکی ریاض کھوکھر نامی ملازم نے پیٹرول چھڑک کر لاکھوں روپے مالیت کا اسٹور راکھ کا ڈھیر بنا دیا، تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسٹور مالک کے مطابق ملازم مکی ریاض کو چند روز قبل ہی چوری کرنے پر اسٹور سے نکالا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...