Home پاکستان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ نئے پاکستان میں صرف کرپشن...

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی، شہبازشریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ر ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے، غیرملکی ادارے کی یہ رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے، اور ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، اسے چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے، ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جس سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے، مجموعی طور پر پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 پوائنٹس گرا ہے جس سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔