تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے جبکہ 8 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی، رپورٹ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی 7 ویکسینز کی 6 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں جبکہ 2 کروڑ سے زائد لوگوں کو ابھی تک ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگی ہے۔
روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر ویکسین کی 17 کروڑ 20 لاکھ خوراکیں شہریوں کو لگائی جا چکی ہیں، تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے جن میں سے 8 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل اور 20 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگ چکے ہیں۔
این سی او سی کی دستاویز کے مطابق پاکستان کی 68 فیصد آبادی ویکسین کی اہل ہے، ملک بھر میں اس وقت 7 ویکسینز لگائی جارہی ہیں جن میں سائنوفارم، سائنوویک، پاک ویک، کینسائنو، فائزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور اسپوٹنک شامل ہیں