Home پاکستان پی ڈی ایم 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ذلیل وخوار...

پی ڈی ایم 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ذلیل وخوار ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے اب 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئیں، یہ لوگ سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری زندگی پولیس کی سیاست نہیں کی، اپوزیشن استعفوں کی باتیں کرتی تھی، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگی، دھمکی نہیں دے رہا لیکن 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرکے عالمی رہنماؤں کو ناراض کرنے جا رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے غیر ذمہ دارانہ بات کی کہ ہم وزیراعظم کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، میں انہیں کہتا ہوں وہ اپنی طرف دیکھیں آپ کو صرف میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے، اپوزیشن والے کہتے تھے ہم استعفے دیں گے لیکن یہ وہاں سے بھی بھاگے، ساڑھے 3 سال تک اپوزیشن اسمبلی میں کسی ایک بل یا قرارداد پر حکومت کو شکست نہیں دے سکی، 23 مارچ کو بھی اکر دیکھ لیں، اس دن بھی آپ کو شکست ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...