جہلم(نمائندہ سرزمین)پنڈدادن خان میں چچا اور چچی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے علاقے محلہ اسلامیہ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے سگے چچا اور چچی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ چچا اور چچی کو قتل کرنے والے محمد عمران نامی ملزم کی لاش بھی جائے وقوعہ سے کچھ دور برآمد ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر عمران نے خود کشی کی ہے۔